ریسکیو 1122 کی طرف سے انسانی خدمت کی اعلیٰ  مثال ،سڑک پہ پڑے ذہنی  معذور شخص کو محفوظ مقام پہ منتقل کروا دیا

87

 

نوشہرہ ورکاں،28 ستمبر(اے پی پی ): ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے جوانوں کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری  ہے  ،اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے سڑک پہ بے آسرا پڑے ایک ذہنی  معذور شخص کو احساس تحفظ اور احترام سے بھرپور لمحات دے کہ محفوظ مقام پہ منتقل کروا دیا اور ثابت کیا کہ ریسکیو 1122 بنا کسی فرق کے انسانیت کی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کو مقامی افراد نے انکے اسٹیشن پہ آکے اطلاع دی کہ کوئی نہ معلوم شخص گزشتہ دودن سے تھانہ چوک میں پڑا ہے جو گزشتہ رات سول ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں بھی رہاہے، خدمت انسانیت سے بھر پور ریسکیو جوان فوراً اس بے آسرا شخص کے پاس پہنچے تو دیکھاکہ وہ شخص بظاہر ذہنی  معذور اور انتہائی لاغر لگ رہاتھا جبکہ دائیں ٹانگ پہ ممکنہ فریکچر کی وجہ سے  پلستر چڑھاتھا، ریسکیو جوان اسے فوراً اپنے اسٹیشن لے آئے اور اسے نہلایا، نیا لباس پہنایا اور کھانا کھلایا۔

اس دوران اس کے لواحقین ڈھونڈنے کی کوشش کی جاتی رہی مگر پتہ چلا کہ ماڑی بھنڈراں کے نواح میں وہ شخص کئی عرصہ مختلف ڈیروں پہ کام کرتا رہاہے ۔ اصلاح ویلفئیر سوسائٹی بھدر کے جوان اطلاع پاکہ ریسکیو اسٹیشن پہنچ گئے اور اس لاچار شخص کو اپنے گائوں کے ہسپتال میں فری ٹریٹمنٹ اور لواحقین کے ملنے تک اپنے ہسپتال لے گئے اور انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کی۔