سیاسی مخالفین کو احتجاج نہیں عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی: گورنر پنجاب

84

لاہور، 11ستمبر (اے پی پی): گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور وفود نے  جمعہ کو یہاں ملاقات  کی ہے، ملاقات  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مخالفین اے پی سیز کرتے رہیں گے اور حکومت آئینی مدت پوری کر لے گی، سیاسی مخالفین کو احتجاج نہیں عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کی طاقت حکومت کیساتھ ہے، 2023سے پہلے ہم کہیں جانیوالے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشی سمیت ہر میدان میں حکومت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔انشاء اللہ آزادکشمیرکے انتخابات  میں بھی عوام تحر یک انصاف پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موٹر وے خاتون زیادتی کیس کے ملزموں کو نشانہ عبر ت بنایا جائیگا۔پولیس سمیت تمام حکومتی ادارے ملزمان کی گر فتار ی کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کر یں گے۔