سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اجمل بھٹی کا  نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا دورہ، انتظامی افسران سے  ملاقات  کی

195

ملتان، 06 ستمبر(اے پی پی ):سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اجمل بھٹی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انتظامی افسران سے اہم ملاقات  کی، اس موقع پر سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے نشتر ہسپتال سمیت دیگر اضلاع میں جاری صحت سے متعلق جاری مختلف  ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ لینے کے علاوہ بجٹ کے مسائل سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق اب جنوبی پنجاب کے تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے انہیں کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر،پانچ منزلہ فارمیسی سٹور اور دیگر منصوبوں بارے بریفننگ دی جبکہ یونیورسٹی کے دیگر مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔
اس دوران وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری ، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ارشد ملک سمیت جنوبی پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او صاحبان اور دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان موجود تھے۔