لاہور،08 اگست (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک سنبھالا ہے۔ شہر قائد پاکستان کا معاشی حب ہے ،حکومت کسی صورت اسے تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔ حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے۔ حکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہے ، میرٹ پر کام کررہے ہیں۔
منگل کو یہاں صوبائی وزراء محسن لغاری، سعید الحسن شاہ اور پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی آل پارٹیز کانفر نس سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں۔ الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023سے پہلے کسی صورت نہیں۔ انشاء اللہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی سرخرو ہو گا اور پاکستان کوبلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہونگے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ ، بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے۔ عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنے گی ، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا ۔ عوام حکومت جمہوریت اور پار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑی ہے۔