صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی والدہ مرحومہ کی نمازجنازہ روہڑی کربلا گراﺅنڈمیں ا دا  کر دی گئی

151

سکھر۔7 ستمبر(اے پی پی):  صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی والدہ مرحومہ کی نمازجنازہ پیر کے روز روہڑی کربلا گراﺅنڈمیں مولانا سید یوسف رضا کاظمی نجفی کی اقتدا ءمیں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراءسعید غنی، امدا د پتافی، سید اویس شاہ، جام خان شورو، شرجیل انعام میمن، سید فرخ شاہ، اعجاز شاہ شیرازی، وقار مہدی، راشد ربانی، سردار بنگل خان مہر، راجا خان مہر، علی گوہر خان مہر، نعمان اسلام شیخ، ارسلان اسلام شیخ ، آغا تیمور ٹالپور ، مولانا سید عالم شاہ موسوی، سردارزاہد شاہ ، سید طاہر شاہ، سید عظیم شاہ اور دیگر معززین شہر بڑی تعداد میںموجود تھے ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی علاقے صالح پٹ کے قریب گوٹھ ٹیگھاٹومیں ان کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزراءکے ساتھ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے گھرروہڑی پہنچ کر ان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔