عارف والا ؛ پاکستان ائیرفورس کے ونگ کمانڈر پرویز خاں کے 40 ویں یوم شہادت کے سلسلہ میں تحصیل بھر کی صحافی برادری نے یادگار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

93

عارف والا 7 ستمبر  (اے پی پی )؛ عارف والا میں پاکستان ائیرفورس کے ونگ کمانڈر پرویز خاں کے 40 ویں یوم شہادت کے سلسلہ میں تحصیل بھر کی صحافی برادری نے یادگار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقعہ پر سابقہ کونسلر بلدیہ محمد لطیف انصاری نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے فخر پاکستان عارفوالا کے سپوت پرویز خاں نے 7 ستمبر1980 کو دوران پرواز لاہور میں جام شہادت نوش کیا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں یوم دفاع پاکستان کی طرح سات ستمبر کے دن کو بھی شہید کی یادگار پر تقریب انعقاد پذیر ہونی چاہیے تاکہ ہم اپنے جانباز شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔