لاہور،18 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائداعظم کے اصل پاکستان کی طرف لیکر جانا ہےپاکستانی حکومت اپنی سکھ برادری کیساتھ ہے۔ مذہبی فراخدلی پاکستان کےعلاوہ کوئی ملک نہیں دکھا سکا۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے جو حقوق اسلام ،آئین اور قائد اعظم کے فرمودات میں ہیں اس کو پورا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے پاکستان اقلیتوں کی مذہبی آزادی کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سکھوں کے گوردواروں اور کرتار پور کی تاریخ کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ مذہبی حوالے سے پاکستان کی پالیسی کا خطے میں کوئی ثانی نہیں ۔موٹروے پر ہونے والے واقعے پر ہم سب نادم ہیں ایسے اکا دکا واقعات کو مذہب کی آنکھ سے نہیں دیکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسائے ملک میں جو مسلمانوں کے ساتھ سلوک ہو رہا ہے اسے سب دیکھ رہے ہیں کشمیر میں لوگوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے جلد تمام مندروں اور گردواروں کی جیو ٹیگنگ کریں گے تاکہ اقلیتوں کے تمام مقامات کو ایک کلک پر دیکھا جا سکے۔ پچھلے دو سال میں متروکہ وقف املاک کی آمدن میں دوگنا اضافہ ہوا ہے
انھوں نے کہا کہ سکھوں کے تاریخ ورثہ کے حوالے سے بنائی گئی اس ویب سائٹ سے پوری دنیا میں بسنے والی سکھ کیمونٹی استفادہ اور معلومات حاصل کر سکیں گی۔