محکمہ تعلیم میں سزا اور جزا پر عمل ہوگا جو کام کرے گا انہیں مراعات دی جائیگی اور جو کام نہیں کرے گا ان کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائیگا۔  شہرام خان ترکئ

102

پشاور،23 ستمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئ نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ھدایت کی ہے کہ جن اساتذہ کا ایک سٹیشن پر دو سال پورے ہوئے ہیں ان کا فورا تبادلہ کیا جائے اور یہ رپورٹ انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر پیش کی جائے جبکہ ضلعی دفاتر کے اٹو میشن پر کام.بھی فورا شروع کیا جائے. اپنے ضلعی دفاتر اساتذہ سے خالی کئے جائیں اور تمام توجہ طلباء پر دی جائیں.   کھیلوں پر توجہ دیں گے اور سکولوں کے اندر میدان آباد کریں گے اور جن سکولوں میں یہ سہولت نہیں ہے وہاں پر کھیل کے میدان بنائے جائیں گے.

انہوں نے یہ ہدایات ڈائریکٹوریٹ اف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اجلاس کے دوران جاری کیے. اس موقع پر.صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی. سیکرٹری ایجوکیشہن ندیم افضل.چوہدری، سپیشل.سیکرٹری ظریف المعانی . ڈائریکٹر.ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم . اور دیگر متعلقہ حکام.بھی اس موقع پر موجود تھے.

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئ نے ہدایت کی کہ آئندہ نئے سکولوں کی.تعمیر.میں کھیلوں کے میدان . درختوں اور پودوں کا بھی انتظام لازمی کیا جائے اور اساتذہ اور طلباء پلانٹیشن میں بھی بھر پور حصہ لیں. محکمہ.تعلیم.میں تمام کام.میرٹ پر ہوں گے اور اساتذہ کے جائز مسائل حل کیے جاءیں گے تاکہ وہ طلباء پر توجہ دیں سکیں.

انہوں نے کہا آج کے بعد پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی ہوگی اور ضرورت کی بنیاد پر موجودہ پالیسی میں اصلاحات کی جائے. انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو فورا پورا کیا جائے جبکہ آئی ٹی لیبز اور آئی ٹی سٹاف کا تمام ڈیٹا ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہاکہ سہولت کی خاطر پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے درمیان روابط کو  مربوط کیا جائے اور تمام دفتری امور کو پیپر لیس کیا جائے اور باقاعدگی سے ٹریکنگ کی جائے۔