مظفرگڑھ؛ تھانہ شہر سلطان  پولیس   نے  اندھے قتل کی واردات ٹریس کر  لی ،  ملزم پولیس ملازم گرفتار

90

مظفرگڑھ، 28 ستمبر(اے پی پی ):تھانہ شہر سلطان  پولیس   نے  اندھے قتل کی واردات ٹریس کر  لی ،  ملزم پولیس ملازم کو   گرفتار کر لیا گیا۔

 مظفرگڑھ کے علاقے قادر پور میں 14 ستمبر کو حبیب اللہ اپنی دوکان  میں   رات کو سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جسکا مقدمہ نمبر 362/20 بجرم 302/34 مورخہ 14 ستمبر 2020 تھانہ شہر سلطان میں رجسٹر ہوا ، جس  پر  ڈی پی او محمد حسن اقبال کیطرف سے ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان ملک خرم ریاض کھر کو ٹاسک سونپ دیا گیا، ایس ایچ او شہر سلطان ملک خرم ریاض کھر جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فارنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے 10 روز کے قلیل عرصہ میں اندھا قتل ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئے اور  جدید آلات و تفتیش میں ناقابل تردید اہم شواہد کی بنیاد پر پولیس ملازم عباس متعینہ پولیس لائنز کو فوری گرفتار کر کے حوالات بند کردیا۔

 ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان ملک خرم ریاض کھر کو شاباش دی، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں اور مجرم چاہے کتنا ہی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت میں ضرور آتا ہے۔