مظفرگڑھ ؛ریسکیو اہلکاروں کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی  ہدایت  پر  فزیکل فٹنس اور تحریری ٹیسٹ

83

مظفرگڑھ،15 ستمبر(اے پی پی ):  فیصل اسٹیڈیم میں ریسکیو اہلکاروں کا جسمانی فٹنس اور  ایمرجنسی سے متعلقہ مہارتوں کو جانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی خصوصی ہدایت پر منگل کے روزفزیکل فٹنس اور تحریری ٹیسٹ لیا گیا ۔

ڈاکٹر نیر عالم خان کا کہنا تھا کہ ماہانہ  فزیکل اور تحریری ٹیسٹ میں تمام ریسکیو اہلکاروں نے  بھرپور حصہ لیا۔ اس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز اور تحریری امتحان شامل تھا ۔ فزیکل فٹنس اور تحریری امتحان  لینے کا مقصد ریسکیورز کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔

 ڈاکٹر نیر عالم خان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروس میں اپنے فرائض کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لیے تمام ریسکیورز اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں۔