مظفرگڑھ: ضلعی انتظامیہ  کا قنوان چوک ، مین  بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

84

مظفرگڑھ، 28 ستمبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب ،  انجنیئر امجد شعیب ترین کی  نگرانی  میں   ضلعی انتظامیہ نے قنوان چوک اور مین  بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن  کیا ۔

  قنوان چوک اور مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار سے لوگوں کی آمدورفت دشوار ہو گئی تھی، وہاں سکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہونے کا امکان تھا۔ اس کے علاوہ  بازار میں خریداری کیلئے آنے والی  خواتین خریدار تجاوزات کی وجہ سے زیادہ پریشانی کا شکار تھیں۔ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تجاوازات کے خلاف آپریشن شروع کیا جسے عوامی سطح پر بہت پزیرائی ملی ۔