ملتان؛ یوم دفاع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں پُر وقار تقریب کا انعقاد

87

ملتان،07 ستمبر(اے پی پی ): 55 واں یوم دفاع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیاض احمد بٹ نے کی جبکہ  مہمان خصوصی فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان و ضلعی صدر پی ٹی آئی وومن ونگ آصفہ سلیم تھیں۔

تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے شہداء پاکستان و پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ٹیبلوز پیش کئے۔

اس موقع پرفوکل پرسن و پی ٹی آئی رہنما آصفہ سلیم نے اپنے خطاب میں پاک فوج کوزبردست خراج تحسین اور سلام پیش کیا   جبکہ  میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

تقریب کے آخر میں شہدائے افواج پاکستان اور ملکی سالمیت کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔