ملتان ،16ستمبر(اے پی پی ): منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال نے رات کے اوقات شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران سورج کنڈ روڈ پر سیوریج لائن تبدیلی کا معائنہ کیا اور 48 انچ سائز کی لائن کی تبدیلی بارے رپورٹ بھی پیش کی اور ساڑھے 22 فٹ گہرائی پر لگنے والی لائن پر کام کی رفتار تیز کرنیکا حکم بھی دیا اور سائٹ پرچوبیس گھنٹے کام جاری رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی ہے۔
نکاسی آب کے مسائل کے پیش نظر ڈی واٹرنگ پمپ کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے سوئی گیس روڈ،زرعی یونیورسٹی،پیر کالونی کا بھی دورہ کیا اور ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کو ڈی سلٹنگ مہم میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ۔
منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال نے دہلی گیٹ کراؤن فیلیر کی مرمت کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور کام میں سستی پر ڈائریکٹر ورکس سمیت متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ سیوریج افسران کو ڈی سلٹنگ مہم کو مزید موثر بنایا جائے ۔
ایم ڈی واسا نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی سے ہی شکایات کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کام چوری کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔