ملتان، 14 ستمبر )اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کمشنر جاوید اختر محمود نے فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف محکمہ ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس مل کر کارروائی کرے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات تعمیر نامے میں رپورٹ سے پہلے مکمل چھان بین کرے،آلودگی کے خاتمے،صاف ماحول کی فراہمی کیلئے محکمہ ماحولیات کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔
اجلاس میں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اضلاع میں انسداد سموگ مہم بھرپور طریقے سے چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈویژنل،ضلعی سموگ کمیٹیاں بھی فعال کی جائیں ۔