ملتان بورڈ میٹرک کے نتائج میں “دی سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس”بورے والا نے پھر میدان مار لیا ڈی پی ایس کی طالبہ نورالھدی نے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

108

ملتان ،21 ستمبر (اے پی پی ):ملتان بورڈ کی جانب سے گذشتہ روز میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں”دی سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس” بورے والا نے اپنا اعزاز برقرار رکھا اور ڈی پی ایس کی ہونہار طالبہ نورالھدی نے 1100 میں سے 1092 نمبر حاصل کر کے ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی نورالھدای ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل حفیظ اللہ کی صاحبزادی ہیں انکا کہنا ہے میں اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اس میں میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی راہ نمائی نے اہم کردار ادا کیا میں آگے پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں جبکہ نورالھدای کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی کامیابی پر مجھے فخر ہے جس نے ہمارا نام روشن کیا ہے اللہ تعالی کا یہ خاص کرم ہے۔