ملتان :حضرت غوث بہاؤالدین زکریا کے عرس کے موقع پربہترین صفائی کا خصوصی پلان   تیار

137

ملتان ،23 ستمبر (اے پی پی ):حضرت غوث بہاؤالدین زکریا کے عرس کے موقع پربہترین صفائی کا خصوصی پلان   تیار  کر دیا  گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےحضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی کے عرس کے موقع پربہترین صفائی کے لئے 50 ورکرز تعینات کر دیئے گئے۔

 سی ای او عبدالطیف خان نے صفائی عملے کو تین شفٹوں میں تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ہر شفٹ کو صفائی اور چھڑکاؤ کے لئے مشینری فراہم کر دی گئی، عرس کے موقع پر کمپنی کی طرف سے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں کیمپ لگا  دیا گیا ہے۔

سی ای او عبدالطیف خان نے کہا کہ زائرین کی رہائش گاہوں اورقلعہ کے اطراف کی سڑکوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہےجبکہ مزار کو آنیوالی سڑکوں کے دونوں سائیڈز پرچونے کی لائننگ لگا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے ایام میں قلعہ کو آنیوالی تمام سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ جاری رہے گا۔

ڈپٹی منیجر آپریشنز جبیب اللہ ظفر کو صفائی کے حوالے سے کمپنی کا فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔