ملتان شہر کو سر سبزو شاداب بنانا اولین مشن ہے؛کمشنر جاوید اختر محمود

132

ملتان، 10 ستمبر (اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر سایہ دار درختوں کی شجر کاری کے لیئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ، شہر کو سر سبزو شاداب بنانا اولین مشن ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود اور چیئرمین پی ایچ اے کے ہمراہ واٹر ورکس روڈ بالمقابل قلعہ کہنہ قاسم باغ کے دورہ کے موقع پر کیا۔چیف آفیسر اقبال فرید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کمشنر ملتان ڈویژن نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی شجر کاری کو یقینی بنایا جائے گا،واٹر ورکس روڈ پر بوگن بیلوں کی شجر کاری اور گرین بیلٹ کی تعمیر و مرمت کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ  سڑکوں کے مابین گرین بیلٹ کو بحال کیا جائے اور  صفائی پر بھرپور توجہ دی جائے۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ 12 سے 14فٹ کے درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ 2ماہ میں بھرپور شجر کاری کی جائے گی۔انہوں  نے کہا کہ شجر کاری مہم کو مزید تیز کریں گے،پارکوں اور روڈ سائیڈز پر بھی درخت لگا رہے ہیں، کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنائے گے۔