ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ میلہ سجنے کو تیار

108

ملتان، 21ستمبر(اے پی پی ):جنوبی پنجاب کے  شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے اورملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ میلہ سجنے کو تیار ہے،نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز  30 ستمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا،30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جمنے والے کرکٹ میلے میں 14 میچز کھیلے جائیں گے اور تمام میچز براہ راست ٹی وی پر لائیو دکھائے جائیں گے،یاد رہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے تماشائیوں کو کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی دعوت نہیں دی جائے گی۔اس ٹورنامنٹ میں ملک کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ کرکٹ کے قومی ہیروز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،کرکٹ کپ میں نادرن،خیبرپختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کی  ٹیمیں،سنٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں بھی کرکٹ کپ میں حصہ لیں گی۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت نیشنل ٹی20 کپ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،آبگینے خان،پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،

واسا،کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے انتظامات کے لئے تمام محکموں کو ذمہ داریاں بھی سونپ دیں ہیں۔