ملتان: کمشنر جاوید اختر محمود  کا چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

150

ملتان،23 ستمبر (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود نےچوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا  جہاں انہوں  نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کا جائزہ اور میسر سہولیات کو چیک کیا۔ اس کے علاوہ  انہوں  نے مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے  بارے میں  دریافت بھی کیا۔

کمشنرجاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ، کارڈیالوجی ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ ہسپتال پر دباؤ کم کرنے کیلئے فلٹر کلینک کا قیام زیر غور ہے۔

کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 ارب روپے سے زائد 208 بیڈز اور او پی ڈی پر مشتمل کارڈیالوجی نیو بلاک پر کام جاری ہے ۔

اس حوالے  سے ای ڈی ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ کارڈیالوجی کا نیا بلاک جون 2023 میں آپریشنل کر دیا جائے گا اور کہا کہ ایمرجنسی انخلاء 2 ماہ میں مکمل کر دی جائے گی۔

اس  کے علاوہ  کمشنر نے زیر تعمیر نئے بلاک کا بھی دورہ کیا۔