ملتان ، 07 ستمبر(اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈینگی اور پولیو کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب میں کمشنر ملتان نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی اور پولیو سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے،ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں ۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے، جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے ۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ پولیو کنٹرول کیلئے مائیکرو منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ڈینگی ،پولیو ٹیموں کو مانیٹر کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے جبکہ پولیو کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔