ملکی سرحدوں کے لیے جان قربان کرنیوالوں کو قوم کا سلام: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

101

لاہور،06 ستمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم دفاع پر اخوت یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی حرکت کر کے اپنے پاؤں پرکلہاڑی مارے گا، پاکستان دشمن کو ہر وقت نشانہ عبرت بنانے کے لیے تیار ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے لیے جان قربان کرنیوالوں کو قوم کا سلام پیش کرتا ہوں ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 تقریب میں اخوت کے چئیرمین  ڈاکٹر امجد ثاقب اور دیگر نے بھی شرکت کی۔