لاہور،28 ستمبر(اے پی پی): وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیرِ صدارت زراعت ہاؤس لاہور میں کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈی کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا،جس میں موجودہ حکومت کی ترجیحات میں زرعی شعبہ سر فہرست ہے۔
اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کاشتکاروں کے لئے سبسڈی کے طریقہ کار میں بہتری لائی جائے، کاشتکاروں کو سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار میں مزید آسانی پیدا کی جائے۔