کراچی، 12 ستمبر(اے پی پی):مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی بہتر پالیسیزاورفنانس ٹیم کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے، عوام سے جو حکومت کی امیدیں ہیں، وہ پوری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اووسیزچیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے حکومت نے سخت فیصلے کیے، ہم نے حکومت کے ا خراجات میں کمی کی،فوج کے اخراجات منجمدکیے، پاکستان کے کمزور ترین طبقے کی مدد کا فیصلہ کیا گیا، سابق قبائلی اضلاع کے لیے 152ارب کا پیکج رکھا۔مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے متعددمراعات دیں، گزشتہ مالی سال میں حکومت نے کوئی مالی گرانٹ نہیں دی، یوٹیلٹی بل میں آسانی اورآسان قرض دیےگئے، کورونا کے بعدملکی معیشت پربرے اثرات پڑے۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ احساس پروگرام سمیت حکومت کے دیگراقدامات کوسراہاجارہاہے، مشکل صورتحال میں غریبوں کی امدادکامنصوبہ شروع کیا، کورونا میں کمی کےساتھ اچھے اثرات نمودار ہورہے ہیں، کھاد،گاڑیوں،سیمنٹ اورموٹرسائیکل کی پیداواربڑھی ہے، ہماری کوشش ہے کہ دنیا کے عالمی سرمایہ کاروں کو مائل کیا جائے۔ہماری کوشش ہے نچلے طبقے کی مزیدمددکی جائے، عوام سے جوحکومت کی امیدیں ہیں وہ پوری کرنے جارہے ہیں، کورناکی وجہ سے جی ڈی پی گروتھ میں کمی ہوئی، حکومتی اقدامات کےباعث 2سال میں 5ہزارارب کی بچت کی گئی جبکہ کوروناکے باعث ترقی کی شرح اورٹیکس کے حصول میں کمی ہوئی۔
فاروق











