وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے بورڈکا تیسرا اجلاس منعقد ہوا

78

کوئٹہ 22ستمبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے بورڈکا تیسرا اجلاس منعقد ہوا _سیکریٹری محنت وافرادی قوت سائرہ عطا ءنے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل نکات پر بریفنگ دی اجلاس کے دوران بلوچستان میں جاری اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمدکی پیشرفت اور متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا اس تین سالہ پروگرام کا تخمینہ 1200ملین روپے ہے اور اس پروگرام کے تحت کوئٹہ، پشین، پنجگور، سبی، آواران اور کوہلو اضلاع میں چھ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز قائم کئے جائیں گےاسکل ڈویلپمنٹ پروگرام جو کہ پی ایس ڈی پی کا حصہ ہے اسے بہتر بنانے اور ڈپلومہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح یہاں سے فارغ التحصیل افراد کو دنیا بھر میں قبول کیا جاسکے گا جبکہ سی پیک اور دیگر اہم ترقیاتی اور صنعتی منصوبوں کے لئے مقامی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ممکن ہوسکے گی اور دیگر ممالک میں بھی ہمارے ہنرمند نوجوان روزگار حاصل کرسکیں گے،وزیراعلیٰ نے انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے تربیتی پروگراموں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار اور بورڈ کے دیگر اراکین شرکت کی-