وزیراعلی محمود خان  کا    پشاور تاجران کیلئے لوکل گورنمنٹ کرایوں کی مد میں پانچ کروڑ ریلیف دینے کا فیصلہ

78

پشاور، 10ستمبر(اے پی پی): پشاور لوکل گورنمنٹ کرایہ دار تاجر تنظیموں کے وفد نے کامران بنگش کی قیادت میں بدھ کو  وزیراعلی محمود خان سے ملاقات کی اور لوکل گورنمنٹ کے چوبیس سو یونٹ کے کرایوں کے مسلے پر بات چیت کی جس پر وزیراعلی نے تاجران کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور ل2005 سے زیرغور کرایوں کا گھمبیر مسلہ حل کرتے ہوئے کرایوں کی مد میں مطلوبہ پندرہ کروڑ رقم کم کرکے دس کروڑ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اسلئے تاجربرادری بقایاجات کی ادائیگی قسطوں میں کریں جس پر تاجر تنظیموں کے وفد نے وزیراعلی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں تاجر دوست حکومت ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے پندرہ سال سے چلا آرہا گھمبیر مسلہ حل کردیا کیونکہ تاجر ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسلئے تاجروں کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ تاجربرادری نے کرونا وبا کے سد باب میں خاطر خواہ تعاون برقرار رکھا اسلئے حکومت کو کرونا وبا کے باعث ہونے والے تاجروں کے نقصانات کا ادراک ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی ضیااللہ بنگش بھی موجود تھے۔