وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا،مشال ملک

130

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی): کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، عالمی برداری سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام سے روکے ۔ ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔ مشال ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے کھل کر کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے رکھا، کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف اقوام متحدہ قرارداد منظور کرے، آئے روز معصوم کشمیروں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ، جینیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 370 اور35 اے کے خاتمے سے کشمیروں کی موت کے پروانے پر دستخط کئے گئے ۔