لاہور21ستمبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔پنجاب کابینہ نے درآمدی گندم ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے خریدنے کی منظوری دے دی-اجلاس میں محکمہ خوراک حکومت پنجاب کو درآمدی گندم خریدنے کیلئے ٹی سی پی کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ۔ گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل کمیٹی گندم کی نئی امدادی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ فصل کی بوائی سے قبل گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کیلئے حتمی سفارشات پیش کی جائیں کمیٹی سفارشات کی روشنی میں گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کا جائزہ لیں گےپنجاب واجد صوبہ ہے جہاں آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتو ں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گامستقبل میں صوبے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پیشگی اقدامات کئے جائیں عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے زیادہ مقدم ہےعوام کو ریلیف دینے پر پوری توجہ دی جائے۔اجلاس میں ہاتھی چوک راولپنڈی میں دھماکے کے متاثرین کے لواحقین کو مالی امداد دینے کی منظوری-صوبائی وزراء، مشیران،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔