لاہور،8ستمبر (اے پی پی): وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید سے پرائیویٹ ڈویلپرز ،انویسٹرز اور آرکیٹیکس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کی طرف سے کنسٹرکشن پیکیج کی فراہمی کے بعد شعبے میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویلپرز کی طرف سے وزیر ہاؤسنگ کو مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ نے مشکلات کے ازالے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ مختلف ڈویلپرز نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت ہزاروں گھروں کی تعمیر کا یقین دلایا ہے۔ آنے والے تین ماہ میں آن گراونڈ لاکھوں گھروں کی تعمیر شروع ہو جائے گی ۔