اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال سے جاپانی سفیر متسودا کنینوری نے ملاقات جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے مہمان سفیر کا استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان جاپان کو اپنا اہم دفاعی شراکت دار جانتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے لئے دفاع، تجارت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے لئے یہ انتہائی بہترین وقت ہے۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے پاکستان جاپان عسکری سطح اور سیاسی و عسکری سطح تک مذاکرات باقاعدگی سے منعقد کرانے پر جاپانی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہا ایسے مذاکرات دفاعی تعلقات بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے ٹھوس اقدامات کے عکاس ہیں۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراکیت میں موجود گنجائش کا بھی ذکر کیا۔ جاپانی سفیر نے حکومت جاپان کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا بھی عزم کیا۔