وہاڑی ، 25 ستمبر(اے پی پی ):پنجاب پولیس انٹرنل اکاونٹیبلٹی کی رپورٹ پر گرفتار 3 پولیس ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاگیا، منشیات فروشی ، مال مقدمہ میں خرد برد کرنے اور رشوت لینے کے الزام سب انسپکٹر رائے نزاکت، کانسٹیبل علی شیر اور ظہور احمد کو سول جج درجہ اول صادق عمران کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پولیس ملزمان کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ احاطہ عدالت میں پیش کیاگیا ۔ سول جج عمران قیصر نے گرفتار پولیس ملزمان کو مزید دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
انٹرنل اکاونٹبیلٹی رپورٹ میں بائیس پولیس افسران کو رشوت ،مال مقدمہ میں خرد برد کرنے اور دیگر الزامات میں قصور وار ٹھہرایاگیاہے۔