ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سروے اور کنٹرول آپریشن جاری

83

اسلام آباد،09 ستمبر(اے پی پی ): ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، کے پی کے اور پنجاب میں ٹڈی دل موجود نہیں ہے، تاہم بلوچستان کے ایک اور سندھ کے دواضلاع حیدرآباد اور جامشورو میں ٹڈی دل موجود ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر این ایل سی سی کے تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2لاکھ 12ہزار 797 ہیکٹر رقبے پر سروے کیا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے 600 ہیکٹر اور سندھ کے 320 ہیکٹر رقبے پر ٹڈی دل پر قابو پالیا گیا۔ گذشتہ چھے ماہ کے دوران  11لاکھ 26ہزار 619 ہیکٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چُکا ہے۔