پرامن عاشورہ کا اعزاز ساری پولیس کو جاتا ہے، امن و امان کے قیام کیلئے ساری پولیس فورس شاباش کی مستحق ہے۔  ڈاکٹرثنا ءاللہ عباسی

108

پشاور، 10ستمبر(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹرثنا ءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ محرم کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنا ایک بہت بڑا امتحان تھا تاہم پولیس کی موثر حکمت عملی اور فول پروف سیکورٹی انتظامات سے محرم پرامن طور پر گزرا، انہوں نے کہا کہ یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ تمام محکموں ،امن کمیٹیوں ،تاجر برادری اور بالخصوص پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے مل جل کر عشرہ محرم کو امن اور روایتی اخوت اور بھائی چارے سے منانے کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر اپنے بھر پور تعاون کا بے مثال عملی مظاہرہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں پولیس افسروں اور جوانوں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پشاور ،کوہاٹ ، ہنگو ، ،ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے محرم کے دوران اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں نمایاں فرائض سر انجام دی دئیے  تھے۔