پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر

91

اسلام آباد ، 15 ستمبر (اے پی پی): نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی ) کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

 منگل کو این ایل سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 170661ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا۔ چوبیس  گھنٹوں میں لسبیلہ میں 580 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا جبکہ   گزشتہ 6 ماہ میں 1128819 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کیاگیا۔