پنڈی بھٹیاں :صاف اور سر سبز پنجاب کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب

99

پنڈی بھٹیاں ، 25 ستمبر (اے پی پی ): صاف اور سر سبز پنجاب کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب  کا انعقاد کیا  گیا، اسٹنٹ کمشنر واثق عباس کھرل نے گرین پنجاب مہم کا آغاز پودا لگا کر کیا ۔

تقریب میں شہر کی صفائی کے لئے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے آٹھ موٹر سائیکل رکشے اور تین ٹریکٹر ٹرالیاں میونسپل کمیٹی کو دی گئیں ۔ا س حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر  نے  کہا کہ پنجاب کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانا ھم سب کی زمہ داری ہے۔

کلین اینڈ گرین پنجاب کی تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عزم انصر بھٹی نے بھی خطاب کیا ۔