پنڈی بھٹیاں،22ستمبر( اے پی پی):پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، پانچ سو گرام ہیروئین برآمد کر لی ۔
پٹرولنگ پولیس سندہواں تارڑ نے مشکوک گاڑی کو چیک کرتے ہوئے گاڑی میں سوار منشیات فروش قاسم سے پانچ سو گرام ہیروئین اور منشیات فروشی کے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے بھی برآمد کر لئے۔
منشیات فروش قاسم کے خلاف تھانہ جلالپور بھٹیاں میں مقدمہ درج کروا کے ملزم کو جیل بھجوا دیا ہے۔