تھرپارکر،08 ستمبر(اے پی پی )؛ تھرپارکر ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 43ہزار 820پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر ۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا کیونکہ یہ ہماری مستقبل کے معماروں سے وابسطہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مٹھی میں 21 سے 25 ستمبر 2020تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مرض کے خاتمے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و پولیو پروگرام فوکل پرسن ڈاکٹر بھرت کمار نے بتایا کہ 21 سے 25ستمبر تک انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 43ھزار 820 پیدائش سے لیکر 5سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 858موبائل ٹیمیں، 73 فکسڈ ٹیمیں ، 96 ٹرانزٹ پوائنٹس ، 73 یوسی ایم اوز ، 213 ایریا انچارجز ، 13 ٹی ٹی ایس پی ، 3 یو سی پی اوز اور 634لیڈی ہیلتھ ورکرز ذمہ داری سر انجام دیں گی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سماجی بہبود تھرپارکر ناتھو خان راھموں ،ڈسٹرکٹ مینیجر آئی ایچ ایس کیپٹن ریٹائرڈ صوبدار شاہانی ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال مٹھی ڈاکٹر گل منیر وسطڑو اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔