چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے رواں سال کے دوران 355بچے لواحقین کے حوالے کیے

96

      

ملتان ، 14 ستمبر (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے جنوری2020سے اگست2020ءتک 359 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جبکہ 355 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے کوارڈینیٹرنوید مختار نے بتایا کہ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے، گمشدہ، عدم توجہی غفلت کا شکار اور دیگر بچے شامل تھے۔بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال آنے پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا۔ اس وقت ادارے میں 60 کے قریب لاوارث بے آسرا بچے رہائش پذیر ہیں جن کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ان لاوارث بے آسرا بچوں کو بھی معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

اے پی پی /ملتان/نورین