چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی میں پاکستان نیوی لانگ ٹرم ایوولوشن نیٹ ورک کا افتتاح  کر دیا

179

کراچی، 10 ستمبر ( اے پی پی): بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی عسکری اعزازات کی تقسیم کی پر وقار تقریب میں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے اہلکاروں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔نیول چیف نے کراچی میں پاکستان نیوی لانگ ٹرم ایوولوشن نیٹ ورک کا افتتاح بھی کیا۔

امیر البحر نے ایل ٹی ای نیٹ ورک کے افتتاح کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ ایل ٹی ای ٹیکنالوجی پاکستان نیوی کے نیٹ ورک سینٹر وارفیئر کی صلاحیت کو مزید بڑھا دے گی اور روایتی اور غیر روایتی خطرات میں دشمن کے خلاف معلومات کی برتری فراہم کرے گی۔ انہوں نے ہر سطح پر کمانڈرز پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن سیکیورٹی کے پہلوؤں کاجائزہ لیتے ہوئے اس قابلیت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائیں ۔

قبل ازیں،ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور نصر محمود، کموڈور سید فیصل علی شاہ، کموڈور راس کریم، کموڈور شفاعت علی خان، کموڈور عامر محمود، کموڈور راشد محمود، کموڈور ظفر اقبال، کموڈور کامران احمد، کموڈور خان محمود آصف، کموڈور انوار علی صابر، کموڈور محمد نعمان رفیق، کموڈور امتیاز علی، کموڈور حماد احمد اور کموڈور اعجاز احمد شامل تھے۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندگان میں کیپٹن عمران جاوید، کیپٹن محمد اظہر، کیپٹن عاطف نوید ، کیپٹن محمد حسین ، کیپٹن شیخ محمد جواد، کمانڈر محمد حسن ، کمانڈر محمد طاہر فیاض ، کمانڈر محمد عادل صدیقی پی این، کمانڈر محمد ضیاءالحق پی این، کمانڈر محمد عادل صدیقی پی این، کمانڈر خرم شہزاد، کمانڈر حسن شاہین ، کمانڈر فرحان ، کمانڈر محمد کلیم احمد، کمانڈر احمد رضا طاہر ، کمانڈر عمران خان ، کمانڈر اکبر مرزا ، لیفٹیننٹ کمانڈر قیصر وحید، لیفٹیننٹ کمانڈر اریب اشرف چیمہ ، لیفٹیننٹ کمانڈر عاطف محمد سرور بیگ اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد شکیل شامل تھے۔

تمغہ بسالت کے وصول کنندگان میں کیپٹن عامر اقبال خان، لیفٹیننٹ کمانڈر ذوالفقار علی، لیفٹیننٹ جمشید حسین ، لیفٹیننٹ بلال نذیر ، لیفٹیننٹ نعمان مجید، محبوب حسین سی ایس ایف اے اور پرویز احمد سی ڈی ٹی -آئی شامل تھے۔

تمغہ خدمت Iکے 47 ایوارڈز، تمغہ خدمت II کے 69 ایوارڈز اور تمغہ خدمت IIIکے 31 ایوارڈز ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو دئیے گئے. چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے تعریفی مراسلہ جات 63 افسران، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو دیے گئے ہیں۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر سرونگ اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سے قبل یوم دفاع 6 ستمبر 2020 کو، صدر پاکستان نے مسلح افواج کے اہلکاروں کو فوجی اعزاز سے نوازا۔ پاکستان نیوی سے ہلال امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندگان رئیر ایڈمرل عمران احمد، ریئر ایڈمرل محمد شعیب، ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن، ریئر ایڈمرل نوید اشرف، ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اور ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ تھے۔ ستارہ بسالت کے وصول کنندگان کیپٹن سید ایلیہ حسن اور لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار تھے۔