پشاور23 ستمبر(اے پی پی): چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز نے ضلع لکی مروت کا تفصیلی دورہ کیا اور گورنمنٹ غسان شہید ہائی سکول لکی سٹی کا معائنہ بھی کیا اور کورونا کے خلاف ایس او پیز پرمکمل درآمد پر سکول انتظامیہ کی تعریف کی اور طلباء سے سوالات پوچھے اور متعدد طلبا ء کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ چار کمرو ں کی فرنیچر اور سولرائزیشن کی بھی موقع پر منظوری دی۔
چیف سیکرٹری نے طلبہ کو کہا کہ لوگوں کو صاف ستھرائی اور ماحول کی صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ بعدازاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میڈیا اور علمائے کرام اور اساتذہ کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک کی ترقی میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو مثبت کردار اور ملک کی خدمت پر فخر کرنا چاہیے۔
صائمہ حیات/فاروق