ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری  کی  قبائلی رہنماء سردار نسیم خان ترین کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت

91

پشین ، 25 ستمبر(اے  پی پی ): ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جمعہ کو پشین میں قبائلی رہنماء سردار نسیم خان ترین، ممتاز معالج ڈاکٹر نسیم  خان اور مختلف شخصیات کے وفات پر ان کے رہائشگاہوں جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومین کی درجات بلند کرنے کیلئے دعا کی، اس موقع پر انہوں نے دعاکرتے ہوئے کہ اللہ تعالی ورثاء کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق سے نوازے۔  پی ٹی آئی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ، کوئٹہ ریجن کے  ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات داد خان پانیزئی ، ہمایون بارکزئی ،ڈاکٹر ظہیرکاکڑ، پشین کے جنرل سیکرٹری صوبت خان کاکڑ باچاخان نور کاکڑ نصیب اللہ کلیوال اوردیگر بھی اس دوران موجود تھے۔