کلر سیداں؛ ممبر قومی  اسمبلی  صداقت علی عباسی نے  یو سی لوہدرہ میں   تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح کر  دیا

190

کلر سیداں ،20 ستمبر(اے  پی پی ): ممبر قومی  اسمبلی  و صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے  یو سی لوہدرہ میں   تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح کر  دیا ۔افتتاح  کے  موقع  پر  انہوں  نے یو سی ساگری لوہدرہ مغل کے لیے تین کروڑ کی گرانٹ  کا  اعلان  کیا  ۔انہوں  نے   گلیات کی پختگی  کیلئے ایک کروڑ روپے  دینے  کا بھی  اعلان کیا۔

تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر پاکستان تحریک کے  سینئر راہنما کرنل ر اجمل صابر راجہ ،جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی عارف عباسی ملک عظیم بلا ملک سہیل اشرف سابق تحصیل ناظم کلر سیداں ساجد قریشی میاں افضل راجہ شہباز احمد صدر یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی راجہ ثاقب ملک بلال چوہدری مدثر راجہ اعجاز انور چوہدری بشارت راجہ عبدالوحید قاسم انور عثمانی اور دیگر ساگری سرکل کے تمام مقامی راہنماؤں نے شرکت کی۔