کمشنر ملتان کا سب رجسٹرار آفس کینٹ،سٹی کا اچانک دورہ

179

ملتان،19 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود نے سب رجسٹرار آفس کینٹ،سٹی کا اچانک دورہ کیا،کمشنر نے شہریوں سے سب رجسٹرار آفس میں سروس ڈیلوری، عملہ کے سلوک کے بارے میں گفتگو کی۔

کمشنر جاوید اختر نے سب رجسٹرار آفس میں ریکارڈ بھی چیک کیا اور کہا کہ مڈل مین مافیا ہرگز برداشت نہیں کروں گا،عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے ایمانداری سے کام کریں۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ کاغذی رپورٹوں پر بھروسہ نہیں کروں گا،شہری مجھے خود بتائیں گے۔

کمشنر نے تنبیہ کی کہ عوام کو بلاوجہ دفتروں کے چکر مت لگوائیں اور کہا کہ کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ،ضلع بدر کر دوں گا۔