کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے؛ شفقت محمود

89

اسلام آباد،15ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

ان  خیالات  کا  اظہار  انہوں  نے منگل کو کرونا  وائرس کے    بعد سکولز  کھولنے   پر   وفاقی دارالحکومت کے مختلف سکولوں  کے  دورہ کے  موقع کیا ۔انہوں  نے  تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا جائزہ لیا اور  کورونا وباءکے باعث چھ ماہ بعد سکولوں میں آنے والے طلباءکو خوش آمد کہا۔

 شفقت محمود نے تین سکولوں محسن مرتضی ماڈل سکول فار بوائز جی 6/4، اسلام آباد کالج فار بوائز جی 6/3 اور اسلام آباد ماڈل سکول برائے گرلز/ بوائز سید پور ویلج کا دورہ کیا۔

انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں، پر بجہ فیس ماسک ضرور پہنے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ببڑا چیلنج ہے اور اس چیلنج میں کامیابی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سکول کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، جہاں عملدرآمد نہ ہو رہا ہو گا اسے وارننگ دی جائے گی۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سکول بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 215 کے قریب یونیورسٹیز ہیں۔ ہر یونیورسٹی میں ہوسٹل ہیں، ہوسٹلز میں بھی ایس او پیز کو مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار بچوں کی تعداد اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکول آنے اور جانے کا مرحلہ بھی بہت اہم ہے۔