کورونا کی وجہ سے 145 اموت رپورٹ ہوئی ہیں۔سیکرٹری کھیل و انچارج بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر میر عمران گچکی

140

کوئٹہ، ستمبر 8 ( ا ے پی پی) : نیشنل کمانڈو آپریشن سینٹر کے ایک وفد جس کی سربراہی میجر جنرل امیر اکرم کر رہے تھے نے گزشتہ روز بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ وفد میں برگیڈیئر بشارت علی، لیفٹیننٹ کرنل سبتین محمد خان، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اور این آئی ایچ کے حکام بھی ہمراہ تھے۔ وفد کو سیکرٹری کھیل و انچارج بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر میر عمران گچکی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان کمانڈو آپریشن سینٹر خادم حسین نے صوبے بھر میں صوبائی سطح پر کورونا وائرس کی وبائی صورتحال اور ہنگامی اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں اس وقت 78045 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں 13321 مثبت کیسزز اور 64733 منفی آئے ہیں جبکہ اس وقت کورونا کی وجہ سے 145 اموت رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس موقع پر این سی او سی کی میجر جنرل امیر اکرم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر نے جس منظم انداز میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں ٹیم ورک کے زریعے بہتر ربط کاری میں کلیدی اہمیت کا کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ جس بی سی او سی نے مربوط انداز میں ڈویڑنل کمانڈ و آپریشن سینٹر کو فعال بنایا قابل تعریف ہے جس کے لیے تمام متعلقہ حکام اور ادارے داد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر وفد نے بتایا کہ موسم سرما میں احتیاطی اقدامات نا گزیر ہیں جبکہ 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے بھی کھولے جا رہے ہیں جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو ہر صورت یقنی بنانے کی ضرورت ہے۔ این سی او سی کی جانب سے ڈائریکٹر TTQ برگیڈئر بشارت علی نے این سی او سی کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس امر کی نشاندہی کی کہ کورونا کی صوبے میں ٹیسٹنگ کی مجموعی تعداد کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور دیہی علاقوں میں اس کی ترویج ہونی چاہیے جس میں Contact Tracing کے زریعے کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو مزید کنڑول میں کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی آپریشن ٹیم جس میں ڈاکٹر نقیب نیازی، ڈاکٹر احسان، ڈاکٹر سرمد سلیم نے محکمہ صحت کو درپیشمسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر وفد نے اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ کورونا وائرس کے سدباب اور دیگر موذی امراض کو کنڑول کرنے سمیت نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این سی او سی وفاقی حکومت، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر وسائل کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنائے گی۔ وفد کو سیکریٹری کھیل و انچارج بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر میر عمران گچکی نے بی سی او سی کے تمام آپریشنل صلاحیتوں اور مانیٹرنگ سٹم کے بارے میں بتایا اور کہا کہ این سی او سی کے تکنیکی اصلاحاتی معاونت سے کویڈ 19 پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے