پشاور،8 ستمبر(اے پی پی): کپیٹل سٹی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے سی این جی ٹینک میں چھپائےاسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے بارے میں ایس پی سٹی وقار عظیم نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے اسلحے میں چار عدد کلاشنکوف، تین رائفلز، چالیس پستول اور تین ہزار نو سو سے زائد مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں جسکو ملزم درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
وقار عظیم نے کہا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم جمروز کا تعلق نواحی علاقے بڈھ بیر سے ہے جس سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔