گذشتہ 20 سال میں آزادکشمیر میں پولیو کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا ؛وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا پولیو کے عالمی دن پر پیغام

102

 

مظفر آباد،21 ستمبر(اے پی پی ): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے  پولیو کے عالمی  دن کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے گذشتہ 20 سال میں آزادکشمیر میں پولیو کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا ،پولیو کی ساری ٹیم بالخصوص خواتین کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پولیو ٹیموں نے اس بیماری کے خاتمے کیلیے جذبے سے کام کیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری رہے گی ،آزادکشمیر کے عوام کا شکریہ جنہوں نے بھرپور تعاون کیا  ہے۔