لاہور، 10ستمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے میں امن وامان سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کررہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے ہدایت دی کہ صوبے میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جائیں، عوام کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ملاقات میں آئی جی نے گورنر پنجاب کو امن و امان کی صورت حال اور سیکورٹی انتظامات بارے بھی بریفنگ بھی دی۔