گڈو اور سکھر بیراج پر24گھنٹوں میں 42 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ،سیلابی صورتحال برقرار

117

   سکھر،10ستمبر(اے پی پی) گڈو اور سکھر بیراج پر24گھنٹوں میں 42 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ، گڈو بیراج پر اونچے درجے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار  ہے جبکہ  آج رات تک سکھر بیراج پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

 محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد پانچ لاکھ 69 ہزار 570اور اخراج پانچ لاکھ 46ہزار کیوسک ، سکھر بیراج پر پانی کی آمد چار لاکھ 89ہزار 235اور اخراج چار لاکھ  46ہزار 500کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 12ہزار 563کیوسک اور اخراج دو لاکھ 65ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔سکھر بیراج کے مقام پر کل بھی مزید پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔