ہمارے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں انکی حفاظت ہمارا فرض ہے: زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے

134

ملتان ستمبر 18 ، ( اےپی پی): زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں انکی حفاظت ہمارا فرض ہے۔والدین کی تربیت کا بچوں کے کردار و شخصیت بنانے میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔  والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں پک اینڈ ڈراپ کا انتظام خود کریں اگر نہیں کرسکتے تو سکول وین یا رکشہ ڈرائیور کی مکمل معلومات ہونی چاہیے۔ ڈرائیور کے شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر اپنے پاس لازمی رکھیں۔ ڈرائیور کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کروالیں ۔اورلوڈنگ اور ناقص سواری پر ہرگز نہ بھیجیں اور اپنے چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل پر سکول  بھیجنے سے گریز کریں۔ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اچھے تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں بچے کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ادارے کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ اپنے بچے کے سکول کا وزٹ ضرور کریں اور سکول کی کنٹین کو بھی چیک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں  کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ایس پی نے تمام انچارج پوسٹس اور موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ایریا مین تمام سکولوں کے وزٹ کریں بچوں کی سیفٹی اور ٹریفک رولز کے حوالے سے لیکچرز دیں، ہم سب نے ملکر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

کاشف/فاروق