یوتھ پارلیمنٹ بلوچستان کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

133

کوئٹہ، 06 ستمبر (اے پی پی): بلوچستان بھر میں یوم دفاع جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا، کوئٹہ میں یوتھ پارلیمنٹ بلوچستان کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی شخصیات، شہداءکی فیملی سمیت یونیورسٹی اور کالج  کے طلباءنے شرکت کی، اس موقع پر طلبا و طالبات نے ملک سے محبت کا اظہار ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے کیا–

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل و ثقافت خالق ہزارہ نے کہا کہ 6ستمبر ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارت کے ناپاک عزائم اور غیر اخلاقی جارحیت کو خاک میں ملا کر اپنی آزادی اور قومی وقار کا بہادری اور بے مثال جرت کے ساتھ دفاع کیا۔ اس مشکل وقت میں جو غیور اور بہادر پاکستانی عوام نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ ستائش تھا۔انہوں نے کہا کہ چاہے 65 کی جنگ ہو یا پھر 1971، کارگل کی جنگ یا کوئی دوسرا محاذ ہمارے شہر اور صوبے کے سپوتوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مادر وطن کا دفاع کیا۔یوم دفاع کے موقع پر تقاریر میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات بھی  تقسیم کئے گئے۔